بنگلہ دیشی فاسٹ بائولر تسکین احمد نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق A+ کیٹیگری میں شامل

ڈھاکہ۔5مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی )نے مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر تسکین احمد کو ان کی شاندار کارکردگی کی بدولٹ 2025 کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق A+ کیٹیگری میں شامل کر لیا ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق 22 کھلاڑیوں کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں رکھا گیا ہے۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے کھلاڑیوں کی فہرست بنگلہ دیش کرکٹ …

ڈھاکہ۔5مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی )نے مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر تسکین احمد کو ان کی شاندار کارکردگی کی بدولٹ 2025 کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق A+ کیٹیگری میں شامل کر لیا ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق 22 کھلاڑیوں کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں رکھا گیا ہے۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے کھلاڑیوں کی فہرست بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی )کے ڈائریکٹرز کے سامنے 3 فروری کو ان کی آخری میٹنگ کے دوران پیش کی گئی تھی ۔ نئے سنٹرل کنٹریکٹ کے لیے ٹاپ پرفارمرز کو پہچاننے کے لیے تبدیلیاں کی گئیں کیونکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کیٹیگری کے بجائے کھلاڑیوں کو پانچ کیٹیگریز – A+, A, B, C, D میں شامل کرکے یونیورسل گریڈنگ سسٹم میں واپسی کی جو پہلے موجود تھی۔

ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان نجم الحسن شانتو، مہدی حسن میراز، لٹن کمار داس، اور تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم کو اے کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔تجربہ کار کھلاڑی مومن الحق، تیج الاسلام، محمود اللہ، اور مستفیض الرحمان کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے جس میں توحید ہردوئی، حسن محمود، اور ناہید رانا بھی شامل ہیں۔سی کیٹیگری میں شادمان اسلام، سومیا سرکار، جیکر علی انیک، تنزید حسن تمیم، شوریف اسلام، رشاد حسین، تنجیم حسن ثاقب اور مہدی حسن شامل ہیں۔بائیں ہاتھ کے سپنر نسیم احمد اور فاسٹ بائولر خالد احمد کو ڈی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔