بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم کی بھارت کے خلاف سنچری

107
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

حیدرآباد (دکن) ۔ 12 فروری (اے پی پی) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم نے بھارت کے خلاف جاری ٹیسٹ میں کیریئر کی پانچویں سنچری داغ دی، حیدر آباد (دکن) میں کھیلے جارہے واحد ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مشفق الرحیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 127 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور 16 چوکے شامل تھے، اس عمدہ اننگز کے ساتھ انہوں نے کیریئر کے تین ہزار رنز بھی مکمل کئے