بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لئے ملتان پہنچ گئی

282
بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لئے ملتان پہنچ گئی

ملتان۔1نومبر (اے پی پی):بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لئے ملتان پہنچ گئی ہے۔پی سی بی کے مطابق بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایک چار روزہ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔میچز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بدھ سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔واحد چار روزہ میچ 4 سے 7 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ ون ڈے میچز 10 , 12 اور 14 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے ٹی ٹونٹی میچز 16اور 18 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔میچز کے لئے تماشائیوں کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔