چٹوگرام د۔28اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل (منگل کو) ظہور احمد چودھری سٹیڈیم، چٹوگرام میں شروع ہوگا۔جنوبی افریقا کی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
پروٹیز ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔جنوبی افریقا کی ٹیم کو ایڈن مارکرام لیڈ کر رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت نجم الحسن شانٹو کریں گے۔
بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل (منگل سے)2 نومبر تک ظہور احمد چودھری سٹیڈیم، چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔