بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ (کل) شروع ہوگا

66

ڈھاکہ ۔ 9 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ (کل) اتوار سے ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔ زمبابوے کی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ مہمان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 151 رنز سے شکست دی تھی۔ یہ زمبابوے کی تاریخی فتح تھی جو اس نے بنگلہ دیش کے خلاف حاصل کی۔ زمبابوے ٹیم کے قائد کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کو پہلے میچ میں شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔