سوڈانکو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست سے خارج کرنے بارے جلد بازی نہ کی جائے، ہیومن رائٹس واچ

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کوانسانی حقو ق کے احترام کیلئے بھارت پر دبائو ڈالنا چا ہیئے ،ہیومن رائٹس واچ

نیویارک۔09 نومبر(اے پی پی)ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ سوڈان کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست سے خارج کرنے بارے جلد بازی نہ کی جائے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق سوڈانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اس ملک کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست سے خارج کرنے کے سلسلے میں امریکاکے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ادھر ہیومن رائٹس واچ نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اس عمل میں جلد بازی سے باز رہا جائے۔واضح رہے کہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست میں سوڈان کے علاوہ، ایران، شمالی کوریا اور شام شامل ہیں۔