بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (کل) آمنے سامنے ہوں گی

68

چٹاگانگ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) بدھ کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 28 رنز سے شکست دی تھی۔