بنگلہ دیش میں جبری گمشدیوں میں اضافہ

ڈھاکہ۔ 2 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش میںشیخ حسینہ کی زیر قیادت عوامی لیگ کے 2009 ءمیں اقتدار میں آنے کے بعد سے جبری لاپتا کرنے کے الزامات میں اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے انسانی حقوق کے گروپ اودھکار نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ برسوں کے دوران حکومتی ایجنسیوں نے کم از کم 298 لوگوں کو زبردستی اٹھایا، جن میں سے 138 اپنے گھروں کو لوٹ آئے، 39 کی نعشیں ملیں جب کہ 121 افراد کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھا گیا۔بنگلہ دیش کے انسانی حقوق کے ایک اور گروپ ASK کے مطابق اس سال جنوری سے ستمبر کے دوران کم ازکم 70 افراد کو زبردستی اٹھایا گیا۔