بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے 8افراد ہلاک

89
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان
پسرورمیں بچوں کو وبائی امراض سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی مہم"بگ کیچ اپ"جاری ہے، ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری

ڈھاکہ۔6اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے 8افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق فائر سروس اور سول ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے ترجمان رفیع الفاروق نے میڈیا کو بتایا کہ ڈھاکہ سے تقریباً 30 کلومیٹر دور ضلع منشی گنج میں ایک کشتی دریا میں ریت سے بھرے جہاز سے ٹکر ا کر الٹ گئی ۔

انہوں نے بتایا کہ کشتی میں 46افراد سوار تھے جن میں سے زیادہ تر دریا سے تیرتے ہوئے کنارے پر پہنچ گئے تاہم 3خواتین 3بچے اور 2مردد ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں جن کی نعشیں مقامی لوگوں کی مدد سے نکال لی گئی ہیں ۔انہوں نےمزید بتایا کہ متاثرین ایک دن کی پکنک منانے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔