بنگلہ دیش میں گرمی کی شدت سے 10 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش

ڈھاکہ۔30اپریل (اے پی پی):بنگلہ دیش میں شدید گرمی کے باعث ایک ہفتے کے دوران 2 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے گزشتہ روز ہیٹ ویو سے اموات کی تصدیق کی ہے جو کہ شروع اپریل سے بعد گرمی کی لہر میں شدت کے باعث واقع ہوئی ہیں ۔

گرمی کہ لہر کی وجہ سے بنگلہ دیشی دلیہ نے پیر کو پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کو رواں ہفتے جمعرات تک بند رکھنے کا حکم صادر کیا اس سے قبل حکومتی اعلان کے تحت 21 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رکھے گئے تھے ۔بنگلہ دیش میں درجہ حرارت اپریل میں ہی 40 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جو کہ گزشتہ 75 سال کے بعد اپریل میں پڑنے والی گرمی کا ریکارڈ ہے ۔