بنگلہ دیش نے انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا ، فیصلہ کن معرکے میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے یو اے ای انڈر 19 کو بآسانی 195 رنز سے شکست دے دی

175
بنگلہ دیش نے انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا ، فیصلہ کن معرکے میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے یو اے ای انڈر 19 کو بآسانی 195 رنز سے شکست دے دی

دبئی۔17دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش نے انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا ، فیصلہ کن معرکے میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے یو اے ای انڈر 19 کو بآسانی 195 رنز سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 282 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا ، عاشق الرحمن شبلی نے شاندار سنچری سکور کی

، یو اے ای کی ٹیم ہدف مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 87 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، معروف مریدھا اور روہانت بورسن نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ، گزشتہ روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے

، عاشق الرحمن شبلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 129 رنز بنائے ، دیگر بیٹرز میں ایم ڈی رضوان 60 اور عارف الاسلام 50 رنز بنا کر نمایاں رہے ، یو اے ای کی طرف سے ایان احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، یو اے ای کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 24.5 اوورز میں 87 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

، دھرو پراشر نے سب سے زیادہ 25 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے ، معروف مریدھا اور روہانت بورسن نے تین ، تین جبکہ اقبال حسین ایمن اور شیخ پیوز جبون نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔