چٹاگانگ ۔ 22 نومبر (اے پی پی) مومن الحق کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنالئے۔ مومن الحق نے اس وقت ٹیم کو سنبھالہ دیا جب اس کی پہلی وکٹ ایک کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ مومن الحق نے انتہائی محتاط اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 120 رنز بناکر اپنی ٹیم کی مہمان ٹیم کے خلاف پوزیشن مضبوط بنادی۔ امرالقیس 44 اور شکیب الحسن 34 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے گبرائل نے چار، وارکین نے دو جبکہ کیماروچ اور بیشو نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جمعرات کو دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔