سرینگر۔22 نومبر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے 40 سے زائد غیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوںکو بھارتی ریاست ہریانہ کی جیل میں منتقلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری نظربندوں کو بھارت کی جیلوں میں منتقل کرنا انتہائی ظالمانہ اور غیر قانونی اقدام ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی قابض انتظامیہ …
کشمیری نظربندوں کی بھارتی جیلوں میں منتقلی انتہائی ظالمانہ اور غیر قانونی اقدام ہے،یاسین ملک

مزید خبریں
سرینگر۔22 نومبر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے 40 سے زائد غیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوںکو بھارتی ریاست ہریانہ کی جیل میں منتقلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری نظربندوں کو بھارت کی جیلوں میں منتقل کرنا انتہائی ظالمانہ اور غیر قانونی اقدام ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی قابض انتظامیہ نے حال ہی میں 40 سے زائد کشمیری نظربندوں کو جنہیں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیاگیا تھا کو جموںکی کوٹ بھلوال اور کٹھوعہ جیلوں سے ہریانہ کی جیل منتقل کیاگیا ہے ۔تاہم انہوںنے کہاکہ کشمیری نظربندوں کو بھارتی جیلوں میں منتقل کر کے 1990 جیسے مظالم دہرانے سے بھارت کو سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔








