34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںبنگلہ دیش پریمیئر لیگ ، چٹاگانگ کنگز نے حیدر علی کی دھواں...

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ، چٹاگانگ کنگز نے حیدر علی کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت رنگپور رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

- Advertisement -

ڈھاکہ ۔29جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ کنگز نے حیدر علی کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت رنگپور رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ حیدر علی نے 18 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ افتخار احمد کی 65 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔ لیگ کے 37 ویں میچ میں رنگپور رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے ۔ افتخار احمد نے 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

- Advertisement -

جواب میں چٹاگانگ کنگز نے مطلوبہ ہدف 17.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ حیدر علی نے طوفانی بیٹنگ کی اور 18 گیندوں پر ناقابل شکست 48 رنز بنائے جس میں 6 فلک شگاف چھکے شامل تھے ۔ پرویز حسین نے 41 رنز بنائے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553562

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں