بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز نے سلہٹ سٹرائیکرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرا دیا

124
Bangladesh Premier League

چٹاگانگ۔23جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز نے سلہٹ سٹرائیکرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے لیگ کے 32 ویں میچ میں سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے ۔

جارج مونزے 58 اور ذاکر حسین 44 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ سلمان ارشاد ، ابو حیدر اور حسن محمود نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں کھلنا ٹائیگرز نے مطلوبہ 19.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ کپتان مہدی حسن میراز نے 70 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔