ڈھاکہ۔17اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ ہتھوروسنگھے کو کرکٹرز سے نارواسلوک اور معاہدے کی خلاف ورزی کی بناء پر عہدے سے برطرف کردیا۔ بی سی بی نے چندیکا ہتھوروسنگھے کو دو دن قبل عہدے سے معطل کرکے صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کے روز بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فرقان احمد نے گزشتہ روز اپنے بیان …
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ ہتھوروسنگھے کو عہدے سے برطرف کردیا

مزید خبریں
ڈھاکہ۔17اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ ہتھوروسنگھے کو کرکٹرز سے نارواسلوک اور معاہدے کی خلاف ورزی کی بناء پر عہدے سے برطرف کردیا۔ بی سی بی نے چندیکا ہتھوروسنگھے کو دو دن قبل عہدے سے معطل کرکے صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کے روز بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فرقان احمد نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ ہتھوروسنگھے نے بنگلہ دیشی کرکٹرز سے ناروا سلوک اور معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زیادہ چھٹیاں کیں جس پر انہیں نوٹس جاری کیا گیا اور وضاحت طلب کی گئی ۔ ہتھورو سنگھے نے اگلے دن جواب دیا۔ بی سی بی کی ایک ریلیز کے مطابق ہنگامی اجلاس میں تمام عوامل پر غور کرنے کے بعد بورڈ نے ہتھورو سنگھے کی وضاحت کو غیر تسلی بخش اور ناقابل قبول قرار دیا اور اس کی کارروائی کو بدانتظامی اور فرائض سے غفلت کے مترادف پایا اور ہتھوروسنگھے کو ان کے عہدے سے برخاست کردیا ۔ ان کی برطرفی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔








