ڈھاکہ ۔23دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیشی حکام نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کےکابینہ کے ارکان اور مشیرسمیت مزید8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی افسران نے ملزمان کو پیر کو ڈھاکہ کی عدالت میں پیش کیا۔ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے مشیر برائے پرائیویٹ سیکٹر سلمان ایف رحمان کو سابق حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے4 الگ الگ مقدمات …
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی کابینہ کے ارکان اور مشیرسمیت مزید8 افراد گرفتار

مزید خبریں
ڈھاکہ ۔23دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیشی حکام نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کےکابینہ کے ارکان اور مشیرسمیت مزید8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی افسران نے ملزمان کو پیر کو ڈھاکہ کی عدالت میں پیش کیا۔
سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے مشیر برائے پرائیویٹ سیکٹر سلمان ایف رحمان کو سابق حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے4 الگ الگ مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کی طرف سے حراست میں لئے جانے والے افراد میں سابق وزیر قانون انیس الحق، جاتیہ سماج تانترک دل پارٹی (جے ایس ڈی ) کے صدر اور سابق وزیر حسن الحق انو، بنگلہ دیش ورکرز پارٹی کے صدر اور سابق وزیر رشید خان مینن، سابق وزیر مملکت برائے آئی سی ٹی جنید احمد پالک اور دیگر شامل ہیں۔ تفتیشی افسران نے ملزمان کو پیر کو ملزمان کو ڈھاکہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ناظمین اختر کی عدالت میں پیش کیا اور انہیں متعلقہ مقدمات میں گرفتار ظاہر کرنے کی منظوری دینے کی درخواست کی ۔
عدالت نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ملزمان پر سفر باڑی میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران جسان نامی شہری اور نیو مارکیٹ کے علاقے میں طالب علم محمد شمیم کے قتل میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔








