اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کے دو رکنی وفد نے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈکے صدرسید سلطان شاہ سے ملاقات کی جس میں ایشیا ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ کو بنگلہ دیش میں منعقد کرانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ بنگلہ دیش کے دو رکنی وفد جس میں بنگلہ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز اور ڈائریکٹر …
بنگلہ دیش کے دو رکنی وفد کی ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈکے صدرسید سلطان شاہ سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کے دو رکنی وفد نے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈکے صدرسید سلطان شاہ سے ملاقات کی جس میں ایشیا ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ کو بنگلہ دیش میں منعقد کرانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ بنگلہ دیش کے دو رکنی وفد جس میں بنگلہ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ایشیا ورلڈ بلائنڈ لمیٹڈ معین اقبال اوربنگلہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ صدیق الزمان نے پاکستان کا دورہ کیا اور یہاں پر بچوں اور بچیوں کے نیٹ پریکٹس کی سہولت سنٹرز کا معائنہ کیا اس کے بعد بنگلہ دیشی وفد لاہور اور فیصل آباد کا دورہ بھی کرے گا جہاں بلائنڈ کرکٹ کونسل کے مختلف پروگراموں میں شرکت کرے گا،
دو رکنی وفد نے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دوسرا ایشیا ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ بنگلہ دیش میں منعقد کرانے پر تبادلہ خیال کیا۔ حکام نے بتایا کہ وفد لاہور میں بلائنڈ کرکٹ کےلئے بنائے گئے دنیا کے پہلے سٹیڈیم کا دورہ بھی کرے گا،وفد 29 دسمبرکووطن واپس روانہ ہوگا۔








