بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر وسفیر اقبال حسین خان کی چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر وسفیر اقبال حسین خان نے پیرکویہاں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان طویل المدتی، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیاگیا اور دوطرفہ تجارت کے فروغ اور باہمی معاشی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پربین الاقوامی ٹیکسوں …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر وسفیر اقبال حسین خان نے پیرکویہاں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان طویل المدتی، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیاگیا اور دوطرفہ تجارت کے فروغ اور باہمی معاشی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پربین الاقوامی ٹیکسوں سے متعلق دونوں ممالک کی تکنیکی ٹیمیں عالمی سطح پر بدلتے ہوئے معیارات کے مطابق موجودہ ڈبل ٹیکسیشن معاہدے پر تبادلہ خیال پراتفاق بھی ہوا، بنگلہ دیش کے نیشنل بورڈ آف ریونیو (این بی آر) کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد 22 سے 26 دسمبر 2025 تک پانچ روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہے۔

اس دورے کا مقصد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آمدنی پر ٹیکس سے متعلق دوہرے ٹیکسوں سے بچاؤ اور مالی بے ضابطگی کی روک تھام کے لیے موجودہ کنونشن میں ترمیم کے لیے پروٹوکول پر مذاکرات کا آغاز کرنا ہے۔ این بی آر کے وفد کی قیادت ممبر (انٹرنیشنل ٹیکسز) محمد لطفل عظیم کر رہے ہیں۔ وفد میں جی ایم عبد الکلام کیکو باد، ممبر (ٹیکس ایڈمنسٹریشن)، بیرسٹر معتصم بلال فاروقی، فرسٹ سیکرٹری (ٹیکس پالیسی)، محمد عبدالرقیب (کمشنر آف ٹیکسز)، محمد جعفر امام (فرسٹ سیکرٹری ٹیکس پالیسی)، دیوان محمد غلام کبریا (سیکنڈ سیکرٹری) اور عتیق الاسلام (سینئر اسسٹنٹ سیکرٹری) نیشنل بورڈ آف ریونیو، بنگلہ دیش شامل ہیں۔ دورے کے پہلے روز وفد کا استقبال ایف بی آر کے ممبر (ایڈمنسٹریشن) اقبال خان اور ڈائریکٹر جنرل (انٹرنیشنل ٹیکسز) آفتاب عالم نے کیا۔ اس موقع پر دونوں جانب سے بین الاقوامی ٹیکس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تجربات شیئر کیے گئے۔ فریقین نے باقاعدہ روابط اور مسلسل مشاورت کے ذریعے ادارہ جاتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید خبریں