بوئنگ کے کمرشل طیاروں کی ڈیلیوری میں 5.5 فیصد کمی

121

نیویارک ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے کمرشل طیاروں کی ڈیلیوری میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 5.5 فیصد کمی ہوئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بوئنگ نے رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران 188 کمرشل طیاروں کی ڈیلیوری دی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.5 فیصد کم ہے