ساہیوال۔ 21 دسمبر (اے پی پی):بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے دوسرے سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2023کے نتائج کا اعلان کر دیا .نتائج کا اعلان کمشنر ساہیوال/ چئیرپرسن بورڈ شعیب اقبال سید نے کیا.امتحانات میں 11514 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، 4353 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی امتحانات میں شریک 6165 طلبہ میں سے 2007اور 5349طالبات میں سے 2346 کامیاب ہوئے.
ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ سپرنٹنڈنٹ انٹر برانچ محمد مبشر اعظم اور دیگرعملہ بھی موجود تھے۔ نتائج 800292 پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے معلوم کئے جا سکتے ہیں۔ طلبہ و طالبات www.bisesahiwal.edu.pk سے بھی نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔\378