بورڈ آف ریونیو سندھ کی جانب سے صوبے کے کئی اضلاع میں چاول کی کاشت پر مکمل پابندی عائد

171

حیدرآباد۔ 26 جون (اے پی پی):بورڈ آف ریونیو سندھ کی جانب سے صوبے کے کئی اضلاع میں چاول کی کاشت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بقا اللہ انڑ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ سندھ کے گھوٹکی فیڈر، روہڑی کینال، نارا کینال اور خیر پور ویسٹ اور ایسٹ فیڈرز پر چاول کی کاشت 2024 پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے ذریعے متعلقہ فیڈرز اور کینالز کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔