بورینو جونیئر سکواش ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

81

راولپنڈی ۔ 20 جون (اے پی پی) بورینو جونیئر سکواش ٹورنامنٹ ملائیشیا میں شروع ہو گیا، اس ایونٹ میں پاکستان کے 11 نوجوان کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ انڈر 19 مقابلوں میں ذیشان زیب، سعد عبداللہ اور محمد عظمت یار، انڈر 17 میں حماد خان، خوشحال ریاض خان اور رفیع خان، انڈر 15 کیٹگری میں محمد عماد، نور زمان، محمد حمزہ خان اور سید حسنین جبکہ انڈر 13 کیٹگری میں یاسین خٹک صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔