اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کراچی میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کی طلبی کے حوالے سے کہا ہے کہ اس فیصلے سے آپ سندھ کے حالات کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔جمعرات کو ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ بارہ سال کی نالائیقیوں کی قیمت پورا سندھ اور بالخصوص کراچی ادا کر رہا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ ظاہر ہے یہ عارضی حل ہے۔ امید ہے سپریم کورٹ صوبائی فنانس ایوارڈ پر فیصلہ دے گی اور مستقل بنیادوں پر صورتحال میں بہتری آ پائے گی۔