لاپاز۔27جنوری (اے پی پی):بولیویا کے قصبے سرداس میں مسافر بس الٹنے سے 19 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے یونی کی میونسپل پولیس کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 14 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کی شدت کے پیش نظراموات بڑھ سکتی ہیں۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔