ملتان۔27جنوری (اے پی پی):جومل واریکن کی جادوئی سپن بائولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 120رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز کا اختتام 1-1 سے برابری پر کر دیا۔مہمان ٹیم ویسٹ نے 35 سال بعد پاکستان سے اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔اس سے قبل 1990 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو اس کی سرزمین پر کسی …
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 120 رنز سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی

مزید خبریں
ملتان۔27جنوری (اے پی پی):جومل واریکن کی جادوئی سپن بائولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 120رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز کا اختتام 1-1 سے برابری پر کر دیا۔مہمان ٹیم ویسٹ نے 35 سال بعد پاکستان سے اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔اس سے قبل 1990 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو اس کی سرزمین پر کسی ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی ۔پاکستان کی ٹیم 254رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 133رنز پر ڈھیر ہو گئی،جومل واریکن کی گھومتی ہوئی گیندوں کے سامنے پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی،بابر اعظم 33 اور محمد رضوان 25 رنز بناسکے ۔
ان کے سوا کوئی بھی بیٹرخاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا،چھ کھلاڑی ڈبل ڈیجٹ عبور کرنے میں ناکام رہے،ویسٹ انڈیز کے سپنر جومل واریکن کو میچ میں مجموعی طور پر 9وکٹیں لینے پر پلیئر آف دی میچ اور سیریز قرار دیا گیا۔ پیر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزمیزبان پاکستانی ٹیم نے کھیل کے آغاز میں ہی سعود شکیل 76 کے مجموعے پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے کچھ ہی دیر بعد ہی فاسٹ بولر کاشف علی بھی 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کا سکور 115 رنز پر پہنچا تو اس وقت سلمان علی آغا بھی 15 رنز بنا آؤٹ ہو گئے۔قومی ٹیم کا سکور 122 رنز پر پہنچا تو محمد رضوان بھی 25 رنز بنا کر پویلین چل دیے۔
اس کے بعد آنے والے بیٹر نعمان علی بھی صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی ساجد خان تھے، انہوں نے 7 رنز بنائے۔یوں مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم کو 120 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیتے ہوئے 35 سال بعد اس کی سرزمین پرکسی ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز کے جومل واریکن نے دوسری اننگز میں 5، کیون سنکلیئر نے 3 اور گداکیش موٹی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈیز کے سپنر جومل واریکن کو میچ میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ اور سیریز قرار دیا گیا۔\932








