بونیر گل د نمیر 2026 میلے کے دوسرے روز مختلف کھیلوں کے ساتھ رنگارنگ ثقافتی پروگرام کا انعقاد

بونیر میں محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام تین روزہ ثقافتی میلہ ’’بونیر گل د نمیر 2026‘‘ کے دوسرے روز بھی مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے

پشاور۔ 30 جون (اے پی پی):بونیر میں محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام تین روزہ ثقافتی میلہ ’’بونیر گل د نمیر 2026‘‘ کے دوسرے روز بھی مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ ہاکی، کرکٹ،فٹ بال، رسہ کشی،مخہ، کبڈی، مارشل آرٹ کے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق میلے میں خصوصی افراد کے مابین ویل چیئر ریس اور دیگر مقابلے بھی منعقد ہوئے۔

میلے کے دوسرے روز رنگارنگ ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہوئے جس میں سابق تحصیل ناظم سید سالار جہان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر کنڈی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انڈ پلاننگ فرنگس عظیم سمیت سابق تحصیل ناظم حاجی شریف خان اور بونیر کے عوام و نوجوانوں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

تقریبات میں جادوئی کرتب پیش کئے گئے جبکہ موسیقی کے دھنوں سے بھی حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔ دوسرے روز کے اختتام پر جوند بینڈ کی شاندار پرفارمنس سے نوجوانوں اور بچوں نے خوب مزہ لیا۔