بون میرو ٹرانسپلانٹ کے طریقہ کار کو عام شہریوں کے لیے آسان بنانے بارے موثر اقدامات کیے جائیں ، وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے طریقہ کار کو عام شہریوں کے لیے آسان بنانے کے حوالے سے موثر اقدامات کیے جائیں ،ملک بھر میں تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لیے سکریننگ پروگرامز اور آگاہی مہم کو تیز کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھیلیسیمیا کی روک تھام اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کو عوام کےلئے آسان …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے طریقہ کار کو عام شہریوں کے لیے آسان بنانے کے حوالے سے موثر اقدامات کیے جائیں ،ملک بھر میں تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لیے سکریننگ پروگرامز اور آگاہی مہم کو تیز کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھیلیسیمیا کی روک تھام اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کو عوام کےلئے آسان بنانے بارے منعقدہ اجلاس میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کی بیماری کی روک تھام کےلئے مربوط حکمتِ عملی تشکیل دی جائے،بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز میں جدید سہولیات فراہم کرنے اور ڈونر رجسٹری کے قیام کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جائیں ۔

اس موقع پر تھیلیسیمیا کی روک تھام، بون میرو ٹرانسپلانٹ کے نظام میں بہتری کےلیے سفارشات بھی پیش کی گئیں ۔اجلاس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ حامد یعقوب سمیت ہسپتالوں کے سربراہان سی ای او این آئی ایچ اور پیتھ ویل سینٹر آف ہیماٹولوجی اینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ماہرین بھی شریک ہوئے ۔

مزید خبریں