قومی اتھلیٹکس ٹیم کے کھلاڑی ایشین گیمز میں شرکت کے لئے ہفتہ کو لاہور سے جاپان روانہ ہوں گے۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈئیر (ر)وجاہت حسین نے بتایا کہ کھلاڑیوں میں مرد کھلاڑیوں میں محمد یاسر
قومی اتھلیٹکس ٹیم کے کھلاڑی ایشین گیمز میں شرکت کے لئے ہفتہ کو جاپان روانہ ہوں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):قومی اتھلیٹکس ٹیم کے کھلاڑی ایشین گیمز میں شرکت کے لئے ہفتہ کو لاہور سے جاپان روانہ ہوں گے۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈئیر (ر)وجاہت حسین نے بتایا کہ کھلاڑیوں میں مرد کھلاڑیوں میں محمد یاسر، شجرعباس اور انصر عباس جبکہ خواتین اتھلیٹ میں خولہ عمر خان اور فائقہ ریاض شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کے ہمراہ کوچ رانا سجاد احمد اور خاتون کوچ سیمی رضوی ہوں گی۔
ایشین گیمز کے مقابلے جاپان میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کھیلی جائیں گے۔ ایشین گیمز میں اتھلیٹکس کے مقابلوں میں محمد یاسر جیولین تھرو، شجرعباس 200 میٹر ریس اور انصر عباس لو نگ جمپ جبکہ خاتون اتھلیٹس خولہ عمر خان 200 میٹر اور 400 میٹر ریس، فائقہ ریاض 100 میٹر، نورین حسین پول والٹ کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔







