ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کے پی کی ہدایات پر ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے SNGPL بٹخیلہ آفس میں فائر سیفٹی اور فرسٹ ایڈ کا خصوصی تربیتی سیشن منعقد کیا
بٹخیلہ، ریسکیو 1122 ملاکنڈ کا SNGPL میں فائر سیفٹی و فرسٹ ایڈ تربیتی سیشن

مزید خبریں
ملاکنڈ ۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کے پی کی ہدایات پر ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے SNGPL بٹخیلہ آفس میں فائر سیفٹی اور فرسٹ ایڈ کا خصوصی تربیتی سیشن منعقد کیا۔پریس ریلیز کے مطابق سیشن میں افسران و اہلکاروں کو آگ بجھانے کے آلات کے استعمال، حفاظتی اقدامات اور ہنگامی طبی امداد کے طریقے سکھائے گئے۔SNGPL کے ایگزیکٹو انجینئر پیر ماجد شاہ نے ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے ٹریننگ ونگ کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا







