پاکستان نے جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق بھارت کے بے بنیاد دعوئوں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا ہے جو مسلمہ بین الاقوامی حقائق کے منافی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے جمعرات کو یہاں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور مسلسل غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو …
پاکستان نے جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق بھارت کے بے بنیاد دعوئوں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق بھارت کے بے بنیاد دعوئوں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا ہے جو مسلمہ بین الاقوامی حقائق کے منافی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے جمعرات کو یہاں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور مسلسل غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتے۔
ترجمان نے کہا کہ تنازعہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر بدستور ایک حل طلب معاملہ ہے اور اس کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کیا جانا چاہیے جو اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے ہو۔
ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سرکاری نقشے جن میں جموں و کشمیر کو ایک متنازعہ خطے کے طور پر دکھایا گیا ہے، اس کی موجودہ قانونی حیثیت کی واحد مستند نقشہ جاتی عکاسی برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے نام نہاد سرکاری نقشے اور خودمختاری کے یکطرفہ دعوے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو کسی بھی طرح تبدیل نہیں کر سکتے۔







