گورنر خیبرپختونخوا کا پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ لیبارٹریز کمپلیکس پشاور کا دورہ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) لیبارٹریز کمپلیکس پشاور کا دورہ کیا۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق دورے میں ڈائریکٹر جنرل پی سی ایس آئی آر سہیل امیر مروت نے گورنر کو ادارے کے قیام، خدمات، مختلف مراکز، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

پشاور۔ 10 ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) لیبارٹریز کمپلیکس پشاور کا دورہ کیا۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق دورے میں ڈائریکٹر جنرل پی سی ایس آئی آر سہیل امیر مروت نے گورنر کو ادارے کے قیام، خدمات، مختلف مراکز، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی جی پی سی ایس آئی آر نے گورنر کو میڈیکل بوٹینیکل، میٹریل سائنس، فوڈ ٹیکنالوجی، کیلیبریشن، انجینئرنگ سروسز اور ڈائمینشن سٹون سینٹرز کی کارکردگی اور خدمات سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پی سی ایس آئی آر کے سائنسدانوں اور ماہرین کے تحقیقی و تکنیکی کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ دفاع، انجینئرنگ، معدنیات، کاسمیٹکس اور ہربل شعبوں میں قابلِ قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی ایس آئی آر کی تحقیقی صلاحیتیں ملکی صنعتی اور سائنسی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے پی سی ایس آئی آر کے مختلف مراکز کی تیار کردہ مصنوعات کا معائنہ کیا اور ان کے معیار کو سراہا۔ انہوں نے ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور ملکی صنعتی و سائنسی ترقی میں اس کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ گ

ورنر نے کہا کہ پی سی ایس آئی آر ملک بھر میں منعقد ہونے والے نمائشی میلوں میں اپنی تیار کردہ مصنوعات کی بھرپور نمائش کرے تاکہ ملکی سطح پر ادارے کی تحقیقی و صنعتی مصنوعات کو اجاگر کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل پی سی ایس آئی آر سہیل امیر مروت نے اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔ قبل ازیں پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) لیبارٹریز کمپلیکس پشاور پہنچنے پر ڈی جی پی سی ایس آئی آر نے گورنر کا پرتپاک استقبال کیا۔