فن لینڈ کے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور ان کے انگلینڈ کے جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ ہیری ہیلیواارا اور ہنری پیٹن پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی گائیڈو آندریوزی اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار مینوئل گائنارڈ کو شکست …
یو ایس اوپن ،ٹاپ سیڈ ہیری ہیلیواارا اورہنری پیٹن مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

مزید خبریں
نیویارک۔10ستمبر (اے پی پی):فن لینڈ کے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور ان کے انگلینڈ کے جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ ہیری ہیلیواارا اور ہنری پیٹن پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی گائیڈو آندریوزی اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار مینوئل گائنارڈ کو شکست دی۔
ای ایس پی این کے مطابق سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں فن لینڈ کے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور ان کے انگلینڈ کے جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی گائیڈو آندریوزی اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار مینوئل گائنارڈ کو7-6(9-7)،6-7(3-7)اور 2-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔







