اے این ایف فیصل آباد نے منشیات سمگلر گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
اے این ایف فیصل آباد نے منشیات سمگلر گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 10 ستمبر (اے پی پی):اے این ایف فیصل آباد نے منشیات سمگلر گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ حکام نے بتایا کہ اے این ایف فیصل آباد کی ٹیم نے چک نمبر 222 فیصل آباد کے قریب گھر پر چھاپہ مار کر منشیات سمگلر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے 28.8 کلو چرس، 2.4 کلو افیون اور نقدی برآمد کی گئی۔ ملزم کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








