:چین نے جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ۔4 بی کیریئر راکٹ کے ذریعے’’ریموٹ سینسنگ-53 (01-03)‘‘ اور’’ریموٹ سینسنگ-56 (01-03)‘‘سیارچوں کو کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا۔
چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیئے
بیجنگ۔10ستمبر (اے پی پی):چین نے جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ۔4 بی کیریئر راکٹ کے ذریعے’’ریموٹ سینسنگ-53 (01-03)‘‘ اور’’ریموٹ سینسنگ-56 (01-03)‘‘سیارچوں کو کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین نے جمعرات کی شام کو ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کو جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ۔4 بی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا جو کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہوگئے اور لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ ریموٹ سینسنگ-53 (01-03) اور ریموٹ سینسنگ-56 (01-03) سیارچے بنیادی طور پر سائنسی تجربات، اراضی و وسائل کے سروے، زرعی مصنوعات کی پیداوار کے تخمینے اور قدرتی آفات کی روک تھام و تخفیف سمیت مختلف شعبوں میں استعمال کیے جائیں گے۔









