پنجاب بھر میں 1357ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق1536زخمی

پنجاب بھرمیں 1357ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق جبکہ 1536زخمی ہوئے،ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1357ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،جن میں 647 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

لاہور۔10ستمبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1357ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق جبکہ 1536زخمی ہوئے،ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1357ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،جن میں 647 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق241 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں،جس میں صوبائی دارالحکومت 290 متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد99متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ ملتان 104متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپر رہا۔