بٹگرام ۔ 30 اگست (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عامر اللہ نے بٹگرام بازار کا دورہ کیا اور نرخنامے کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔ عامر عبداللہ نے بازار میں اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے جنرل سٹور ز، مرغ شاپس اور دیگر دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں معلوم کرنے کے بعد متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ تمام اشیا سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت ، صفائی کا خاص خیال اور تجاوزات سے ہر صورت گریز کیا جائے۔