ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ بنہ پولیس نے اہم کامیابی حاصل کر لی۔
بٹگرام ، 13 سال سے مطلوب اشتہاری گرفتار

مزید خبریں
بٹگرام۔ 31 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ بنہ پولیس نے اہم کامیابی حاصل کر لی۔
ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بنہ ستار شاہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 13 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم زاہد سکنہ گنگوال کو دور افتادہ پہاڑی علاقہ میں کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔ ملزم گذشتہ 13 سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے مختلف علاقوں میں روپوش رہتا تھا۔ جدید حکمت عملی، مسلسل انٹیلی جنس معلومات اور پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی کارروائی کے نتیجہ میں ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔








