ریسکیورز کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ رہیں،ڈاکٹر رضوان نصیر

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) نے سیالکوٹ کا ہنگامی دورہ کیا اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو تیاریوں کا جائزہ لیا۔

سیالکوٹ۔ 31 جولائی (اے پی پی):سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) نے سیالکوٹ کا ہنگامی دورہ کیا اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو تیاریوں کا جائزہ لیا۔

دورے کا مقصد ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریوں اور مختلف اہم مقامات پر ریسکیو وسائل کی تعیناتی کا جائزہ لینا تھا۔ بعدازاں انہوں نے تحصیل سمبڑیال ریسکیو سٹیشن کا بھی دورہ کیا اور ریسکیورز سے ملاقات کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال نے سیالکوٹ میں حالیہ مون سون کے دوران دریائے چناب، ندی نالوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے ریسکیو انتظامات اور تیاریوں پر بریفنگ دی۔ ریسکیو 1122 سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو 1122 کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ موسمی حالات اور دریاؤں و ندی نالوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے، ممکنہ خطرے سے دوچار آبادیوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ موثر رابطہ رکھا جائے اور ریسکیورز کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ رہیں۔