محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم حکومتِ خیبر پختونخوا کے تعاون سے سرکاری طلبا و طالبات کےلئے مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں منعقدہ سمر کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے تعاون سے طلبہ کےلئے مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں منعقدہ سمر کیمپ اختتام پذیر

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 31 جولائی (اے پی پی):محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم حکومتِ خیبر پختونخوا کے تعاون سے سرکاری طلبا و طالبات کےلئے مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں منعقدہ سمر کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔
کیمپ میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور تعلیمی، تخلیقی، تفریحی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر کمال خان سواتی نے بطور مہمانِ خصوصی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو محنت، نظم و ضبط اور تعلیم کے ذریعہ روشن مستقبل کی تعمیر کا پیغام دیا۔








