چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر عوام میں برقی حفاظتی شعور اجاگر کرنے کے لیے لیسکو کی آگاہی مہم جاری ہے۔
لیسکو عوامی آگاہی مہم جاری، مدارس میں بجلی سے متعلق حفاظتی تدابیر پر خصوصی لیکچرز کا انعقاد

مزید خبریں
لاہور۔31جولائی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر عوام میں برقی حفاظتی شعور اجاگر کرنے کے لیے لیسکو کی آگاہی مہم جاری ہے۔
اس سلسلے میں سنٹرل سرکل کے آئی آر او سرکل ٹریننگ سنٹر نے مدرسہ دارالمدینہ ٹان شپ جبکہ نارتھ سرکل کے آئی آر او سرکل ٹریننگ سنٹر نے مدرسہ غوثیہ کریم پارک میں حفاظتی آگاہی لیکچرز کا انعقاد کیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق لیکچرز میں طلبہ، اساتذہ اور شرکا کو برقی آلات کے محفوظ استعمال، بجلی کے کھمبوں، میٹروں اور دیواروں یا چھتوں کے قریب لٹکتی تاروں سے احتیاط برتنے اور کسی بھی خطصورتحالرناک کی فوری اطلاع لیسکو کو دینے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ شرکا پر زور دیا گیا کہ بجلی سے متعلق کسی بھی خرابی یا غیر قانونی کنڈے کی صورت میں خود مداخلت کرنے کے بجائے فوری طور پر لیسکو سے رابطہ کریں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ لیسکو کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شہریوں، خصوصا والدین اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو بجلی سے متعلق حفاظتی اصولوں سے آگاہ کریں تاکہ حادثات سے بچا کو یقینی بنایا جا سکے۔







