وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکے پر افسوس کا اظہار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نےکوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

پشاور۔ 31 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نےکوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

تر جمان وزیر اعلیٰ ہاوس پشاورکے مطابق حادثے کے وقت خیبر پختونخوا بالخصوص ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے متعدد مزدور کان میں موجود تھے۔وزیر اعلی سہیل آفریدی نےجاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔وزیر اعلی کا متعلقہ حکام کو متاثرہ خاندانوں سے مسلسل رابطہ رکھنے اور ہر ممکن معاونت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹیلیفون پر رابطہ بھی کیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےوزیراعلیٰ بلوچستان سے جاں بحق افراد کی میتوں کی باعزت اور بروقت آبائی علاقوں تک منتقلی کے لیے تمام ضروری انتظامات کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہر ممکن تعاون اور تمام ضروری انتظامات یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی۔