صدرِ مملکت کا کوئلہ کان میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر رنج و غم کا اظہار

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سورنج میں کوئلہ کان میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سورنج میں کوئلہ کان میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کان میں پھنسے تمام مزدوروں تک جلد از جلد رسائی کو یقینی بنایا جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔صدرِ مملکت نے اس امر پر زور دیا کہ کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے حفاظتی ضوابط پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی تعمیر و ترقی میں محنت کش طبقے کا کردار قابلِ قدر ہے اور ان کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔