کراچی۔ 12 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ بچوں کا تحفظ اور انہیں معیاری تعلیم کی فراہمی ریاست کی آئینی و سماجی ذمہ داری ہے۔ جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی یوم انسداد چائلڈ لیبر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان کا آرٹیکل 11 بچوں سے جبری مشقت کی سخت ممانعت کرتا ہے جبکہ …
بچوں کا تحفظ اور انہیں معیاری تعلیم کی فراہمی ریاست کی آئینی و سماجی ذمہ داری ہے،گورنر سندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 12 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ بچوں کا تحفظ اور انہیں معیاری تعلیم کی فراہمی ریاست کی آئینی و سماجی ذمہ داری ہے۔
جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی یوم انسداد چائلڈ لیبر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان کا آرٹیکل 11 بچوں سے جبری مشقت کی سخت ممانعت کرتا ہے جبکہ آرٹیکل 25-A ہر بچے کے لیے مفت اور لازمی تعلیم کی ضمانت دیتا ہے، اس لیے ہر بچے کو محفوظ ماحول اور تعلیم کا بنیادی حق ملنا چاہیے۔گورنر سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ چائلڈ لیبر بچوں کے مستقبل، تعلیم اور ترقی کو شدید متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر اقدامات جاری ہیں تاہم بچوں کے تحفظ کے لیے ان قوانین کے موثر نفاذ کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ استحصال کا شکار بچوں کو دوبارہ تعلیم اور محفوظ ماحول کی طرف لایا جائے اور اس اہم قومی مقصد کے حصول کے لیے والدین، اساتذہ اور مذہبی رہنما اپنا فعال کردار ادا کریں۔






