بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 4.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات پاکستان

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 4.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ (ایس ایس ایم آئی) 113.6 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.4 فیصد …

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 4.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ (ایس ایس ایم آئی) 113.6 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.4 فیصد زیادہ ہے

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 108.8 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا،اگست میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 112 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 0.5 فیصد زیادہ ہے۔جولائی کے مقابلہ میں اگست میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر 2.7 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں وئیرنگ ایپرل کی پیداوار میں 0.84 فیصد،غیردھاتی معدنی مصنوعات 0.99 فیصد،کھادیں 0.03 فیصد،خوراک 1.02 فیصد،آٹوموبائل 1.83 فیصد،تمباکو 0.17 فیصد،برقی آلات 0.08 فیصد،پیپر اینڈ بورڈ 0.21 فیصد،چمڑے کی مصنوعات 0.02 فیصد اور ٹرانسپورٹ آلات کی پیداوار میں 0.23 فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے برعکس ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداوار میں 0.03 فیصد،کوئلہ و پٹرولیم 0.21 فیصد،کیمیکلز 0.13 فیصد،فارما 0.11 فیصد،مشروبات 0.15 فیصد،آئرن اینڈ سٹیل 0.16 فیصد اور فرنیچر کی پیداوار میں 0.17 فیصد کی کمی ہوئی۔