بڑی صنعتوں کی پیداوار میں پہلی سہ ماہی کے دوران 4.08 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 4.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات(پی بی ایس) کی جانب بڑی صنعتوں کی پیداوار(ایل ایس ایم آئی) سے متعلق ماہانہ رپورٹ کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 114.23 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی …

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 4.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات(پی بی ایس) کی جانب بڑی صنعتوں کی پیداوار(ایل ایس ایم آئی) سے متعلق ماہانہ رپورٹ کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 114.23 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.08 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 109.75 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا،ستمبر 2025ء میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ114.69 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو اگست کے مقابلہ میں 2.05 فیصد اورگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 2.69 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران خوراک کی پیداوارمیں 0.91 فیصد،تمباکو0.04 فیصد،ٹیکسٹائل 0.34 فیصد،وئیرنگ ایپر ل 0.42 فیصد،چمڑے کی مصنوعات0.02 فیصد،پیپر اینڈبورڈز0.13 فیصد،کوئلہ و پٹرولیم 0.26 فیصد،ربڑ0.03 فیصد،غیردھاتی معدنیات 0.81 فیصد،برقی آلات 0.11 فیصد،آٹوموبائل 1.84 فیصد،ٹرانسپورٹ آلات0.20 فیصد اور فٹ بالز کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر 0.11 فیصد کااضافہ ہوا۔ اس کے برعکس مشروبات کی پیداوارمیں 0.05 فیصد،کیمیکلز0.19 فیصد،کھادیں 0.05 فیصد،فارما0.30 فیصد،آئرن اینڈسٹیل 0.16 فیصد،مشینری وآلات 0.04 فیصد اور فرنیچر کی پیداوار میں 0.40 فیصد کی کمی ہوئی۔