بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح ترقی میں 8.04 فیصد اضافہ

114

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال میں ماہ فروری 2017ءکے دوران بڑے صنعتی اداروں (ایل ایس ایم) کے شعبہ کی شرح ترقی میں 8.04 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کا بنیادی سبب آٹو موبائلز ، سیمنٹ اور لوہے کی صنعت کی شرح نمو میں ہونے والا نمایاں اضافہ ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق شرح سود میں کمی، توانائی کی فراہمی کی صورتحال میں بہتری اور تجارتی آسانیوں کی وجہ سے ایل ایس ایم کے شعبہ کی ترقی میں مدد ملی ہے۔