بھارت، الیکٹرک کار کے چارجر میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں آتشزدگی، 7 افراد ہلاک

نئی دہلی۔18مارچ (اے پی پی):بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں بدھ کی صبح الیکٹرک کار کے چارجر میں شارٹ سرکٹ سے ایک گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ شنہوا کے مطابق مقامی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آتشزدگی کاواقعہ مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں …

نئی دہلی۔18مارچ (اے پی پی):بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں بدھ کی صبح الیکٹرک کار کے چارجر میں شارٹ سرکٹ سے ایک گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ شنہوا کے مطابق مقامی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آتشزدگی کاواقعہ مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 4 بجے پیش آیا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا کر جائے وقوعہ سے سات لاشیں برآمد کر لیں جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ الیکٹرک کار کے چارجر میں شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ قریب رکھے گئے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے چند سلنڈرز آگ پکڑ کر پھٹ گئے جس کے باعث تین منزلہ مکان میں آگ تیزی سے پھیل گئی۔