نئی دہلی ۔31اگست (اے پی پی):بھارت میں انجینئرنگ کالج میں لڑکیوں کے ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرا ملنے اور مبینہ ویڈیوز لڑکوں کے ہاسٹل میں شیئر کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق جمعرات کی شب انڈین ریاست آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع کے ایک انجینئرنگ کالج میں لڑکیوں کے ہاسٹل کی طالبات نے احتجاج کیا۔خفیہ کیمرا مبینہ طور پر طالبات کے ہوسٹل کے ایک واش روم میں نصب کیا گیا تھا جو ان کی ریکارڈنگ کو رہا تھا۔
یہ ویڈیوز مبینہ طور پر طلبا کر فروخت بھی کی گئی تھیں۔واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد مقدمہ درج کر کے فائنل ایئر کے ایک طالب علم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے بھی معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ طلبا کے مطابق 300 سے زائد ویڈیوز مبینہ طور پر ریکارڈ کی گئیں اور لڑکوں کے ہاسٹل میں پھیلائی گئیں۔