راولپنڈی ۔4فروری (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر طاقت کی بنیاد پر سیزفائر کا دعویٰ بےبنیاد ہے۔
جمعہ کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ لائن آف کنٹرول کی دونوں جانب کشمیریوں کی حفاظت سے متعلق پاکستان کے خدشات کی وجہ سے ہی جنگ بندی پر اتفاق ہوا، کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری کے طور پر غلط نہ سمجھے